اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے صوبے میں ایک لاکھ ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سے تین دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات سے چند روز قبل ملازمین کو مستقل کرنے کا اقدام انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے سندھ میں قرض اسکیم کا بھی نوٹس لے لیا۔ کمیشن نے پروگرام کے سیکریٹری سے تین دن میں جواب طلب کرلیا۔
You must be logged in to post a comment.