پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

electionاسلام آباد (بیووچیف) الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں اور غیر ملکی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرے گا جسے ڈسپلے کرنا ضروری ہوگا۔ اس کارڈ کیلئےدفتر خارجہ کا این او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنے والے مبصرین اپنے سفارت خانوں کے زریعے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ مبصرین پر پاکستانی آئین اور قانون کی پابندی لازمی ہو گی۔ مبصرین کو الیکشن کمیشن کی آزادی و خودمختاری اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مبصرین براہ راست یا بالواسطہ انتخابی عمل پر اثر انداز نہیں ہونگے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر پابندی عاءد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے سات سو آٹھ ریٹرننگ اور اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت کا آغاز کردیا۔ ایک سو چھبیس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران چار سو ستائیس ریٹرننگ افسران کو تربیت دی جائیگی۔ ننانوے اسٹنٹ ریٹرننگ افسران بھی تربیت میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button