پاکستانتازہ ترین

انتخابی نشان کیلئے 56 جماعتوں کی درخواستیں

electionاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کی 56 سیاسی مذہبی جماعتوں نے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرادیں، عمران خان نے بلا، پرویز مشرف نے توپ اور ڈاکٹر قدیر خان نے میزائل مانگ لیا۔  ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان کے حصول کیلئے مزید پانچ جماعتوں  نے درخواستیں جمع کرادیں،جن میں تحریک انصاف، آل پاکستان مسلم لیگ ، تحریک تحفظ پاکستان، مسلم لیگ ہم خیال اور نیشنل پیپلز پارٹی شامل ہیں۔ پرویز مشرف کی جماعت نے عقاب، گھوڑا یا توپ جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تحریک تحفظ پاکستان نے میزائل کا انتخابی نشان مانگ لیا۔ مسلم لیگ ہم خیال نے پتا اور نیشنل پیپلز پارٹی  نے ٹریکٹر کے انتخابی نشان کیلئے درخواست دی ہے۔  تحریک انصاف کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن سے بلا یا ٹارچ کا انتخابی نشان دینے کی استدعا کی گئی تاہم تحریک انصاف نے پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکٹ جمع نہیں کرایا،الیکشن کمیشن نے پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکٹ جمع کرانے کیلئے تحریک انصاف کو تین دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ انتخابی نشان کیلئے درخواست دینے کی آخری تعداد پندرہ مارچ ہے اور اب تک الیکشن کمیشن سے چھپن جماعتوں نے رجوع کیا ہے۔ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز اور جے یو آئی نے ابھی تک درخواست جمع نہیں کرائی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button