پاکستانتازہ ترین

وحیدہ شاہ کی دوسال کیلئے نااہلی کافیصلہ برقرار

اسلام آباد(بیوروچیف) چیف الیکشن کمشنر نے وحیدہ شاہ کی دوسال کیلئے نااہلی کافیصلہ برقراررکھاہے ۔ فخر الدین جی ابراہیم نے اپنے فیصلےمیں لکھا ہے کہ وحیدہ شاہ نے جمہوری عمل خراب کرنے کی کوشش کی ۔ٹنڈو محمد خان کے انتخابی حلقے پی ایس ترپن کے ضمنی انتخاب میں الیکشن عملے کو تھپڑ مار کرشہرت حاصل کرنے والی پیپلز پارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ کے خلاف چیف الیکشن کمیشنرنے بھی دو سال نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ فخر الدین جی ابراہیم نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وحیدہ شاہ نے جمہوری عمل خراب کرنے کی کوشش کی اس لیے انہیں معاف نہیں کیا جاسکتا ۔ ابتدا میں اس واقعے کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور وحیدہ شاہ کے تھپڑ کو ریاست کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے وحیدہ شاہ کو نااہل قرار دیا تھا ۔ وحیدہ شاہ نے جذبات میں آکر انتخابی عملے کو جو تھپڑ مارے تھے اس کی گونج انہیں اب دو برسوں تک سنائی دیتی رہے گی

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ایم پی اے کے سالے کی شادی میں ون ڈش مینو کی کی کھلے عام خلاف ورزی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker