پاکستانتازہ ترین

چیف الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق تیار

اسلام آباد(بیوروچیف)آئندہ عام انتخابات کیلئے ضابط اخلاف تیارالیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ ، انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خصوصی اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کی ۔ اجلاس میں پینتالیس ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف دہری شہریت کی درخواستوں، جے یو آئی اور تحریک انصاف کے انتخابی نشانات سمیت دیگر امور پرغورکیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹرز لسٹیں بڑی مشکل سے تیار کی گئی ہیں، کوئی غلطی رہ گئی ہو تو ٹھیک کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ ماہ سے نیوز لیٹر جاری کرے گا نیوز لیٹر انگلش اور اردو میں شائع کیا جائے گا، نیوز لیٹر جاری کرنے کا مقصد ووٹر ایجوکیشن ہے۔ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے بلی کا نشان ختم کرنے کی درخواست کی گئی، ن لیگ کا کہنا تھا کہ شیر اور بلی میں مماثلت کی وجہ سے ن لیگ کے ووٹرز کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرن آؤٹ یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کریں گے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو جلسوں سے پہلے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  ’’عمران خان لیڈرہے‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker