پاکستانتازہ ترین

خالی نشستوں پر اب ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے،چیف الیکشن کمشنر

نوشہرو فیروز(نمائندہ خصوصی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سمیت دیگرخالی ہونے والی نشستوں پر اب ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے۔ یہ نشستیں عام انتخابات تک خالی رہیں گی۔نوشہروفیروز میں ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ڈی سی کمپلیکس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک کا مستقبل صاف شفاف انتخابات سے وابستہ ہے۔ اگر انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو ہمارے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔ ملک اور سیاسی جماعتوں کو بھی نقصان ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سمیت دیگرخالی ہونے والی نشستوں پر اب ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے۔ یہ نشستیں عام انتخابات تک خالی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  لاکھوں حجاج کرام کی جانب سے منٰی میں رمی جمرات کاسلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker