پاکستانتازہ ترین

میں کہیں نہیں بھاگ رہا،الیکشن کرائے بغیر استعفٰی نہیں دونگا،چیف الیکشن کمشنر

chief electionاسلام آباد(بیوروچیف)  چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہناہے کہ صاف شفاف الیکشن ہی پاکستان کا مستقبل ہے، میں کہیں بھاگ نہیں رہا۔ الیکشن کرائے بغیر استعفی نہیں دوں گا۔ کراچی کے ضلع وسطی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے موقع پر علاقے کا دورہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کے دوران امن و امان کا مسئلہ نہیں ہوا۔ گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل بہت اچھے طریقے سے جاری ہے۔ لوگ الیکشن کمشین کے عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کررہے ہیں۔ ہمارامقصد شفاف اليکشن کرانا ہے۔ ميں توچاہتا ہوں کہ انتخابات جلد ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کا ووٹ کراچی ميں ہے اور گھر پشاور ميں ہے۔ نگراں حکومت آئے گی، ان کےساتھ مل کرکام کريں گے۔ ابھی تک امن وامان کا کوئی مسلہ نہيں ہے۔ کور کمانڈر کے ساتھ بات ہوئی ہے،آرمی کے لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔ کوئی نئی حلقہ بندی نہيں ہوگی۔ جسٹس فخرالدین جی ابرا ہیم نے کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ زیر التوا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں۔ نئی حلقہ بندیاں بہت مشکل کام ہے لیکن ہم سپریم کورٹ کے احکامات کے پابند ہیں فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہمیں فوج کی مدد کی حاصل ہے لیکن وہ ان جگہوں پر آتے ہیں جہاں انہیں بلایا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:مہنگےداموں اشیاء،اورگیس فروخت کرنے کے جرم میں دکانداروں کےخلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker