پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات مسترد کر دیئے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ اردو بازار سے بیلٹ پیپر چھپوانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں نادرا اور پرنٹنگ کارپوریشن حکام کو طلب کر لیا۔ پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے بتایا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں تمام مبصرین نے اپنی تجاویز دیں، تین سو سولہ تجاویز کمیٹی کے سپرد کر دی ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات بھی مسترد کر دیئے۔ اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ اردو بازار سے بیلٹ پیپر چھپوانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بیلٹ پیپر کی چھپائی کیلئے خصوصی کاغذ خریدا گیا تھا۔ کسی بھی جگہ پر اضافی بیلٹ پیپر تقسیم نہیں کئے گئے۔ تمام بیلٹ پیپر کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چار سو دو میں سے تین سو بارہ انتخابی شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔ آئندہ انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیاں انتہائی ضروری ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ کمیٹی کو اب تک مختلف اداروں اور عوام کی جانب سے دو سو اسی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ اجلاس میں نادرا اور پرنٹنگ کارپوریشن کے حکام کو بلایا ہے۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی اور آئین میں ترامیم بھی کرنا پڑی تو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اپوزیشن اراکین کا خط موصول، چیئرمین نیب ملاقات کریں گے: ترجمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker