پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

election commissionالیکشن کمیشن (مانیٹرینگ سیل)کااجلاس آج ہوگا،جس میں دھرنادینے والی جماعتوں کے مطالبات سُنے جائینگے۔ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے پینتیس ارکان کے خلاف دہری شہریت کے معاملےکی بھی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے، جس میں دھرنا دینے والی جماعتوں کو تحفظات بیان کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔ ن لیگ کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس پر دھرنا دیا تھا۔ ان کا مطالبہ ہے کراچی میں ووٹرز لسٹیں متنازع ہیں جوکسی صورت قبول نہیں۔ الیکشن کمیشن آج کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے پینتیس ارکان کے خلاف دہری شہریت کے معاملے کی بھی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کودرخواست دی گئی تھی پنجاب اسمبلی کے پینتیس ارکان کے پاس دہری شہریت ہے، جن میں دو مستعفی ارکان جمیل اشرف اور طاہرعلی جاوید بھی شامل ہیں۔کمیشن نے ان ارکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ارکان اس کیس کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  کل ہونے والی آل پاریٹیز کانفرنس میں شیخ رشید پھر نظر انداز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker