پاکستانتازہ ترین

بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والی مین ٹرانسمیشن لائن پھر خراب

کوئٹہ(مانیٹرنگ سیل) بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والی مین ٹرانسمیشن لائن میں چار روز بعد پھر فنی خرابی ہوگئی جس کے باعث بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں رات بھر بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ کیسکو ذرائع کے مطابق گڈو سے آنے والی مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بلوچستان کے متعدد اضلاع رات نو بجے سے تاریکی میں ڈوب گئے۔ کیسکو کی ٹیمیں رات گئے فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔ خرابی علی الصبح ٹھیک کرلی گئی اور بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ چار روز قبل بھی مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی سے بلوچستان کے سولہ اضلاع میں چھتیس گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی تھی

یہ بھی پڑھیں  رینجرز ہمارے ساتھ ہے اور رہے گی، قائم علی شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker