پاکستانتازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا جواب حکومت نے جمع کرا دیا

electricityاسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ بجلی تقسیم کار کمپینوں کی درخواست پر کیا گیا۔ وفاقی حکومت کا جواب جوائنٹ سیکرٹری پاؤر ضر غام اسحاق نے سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے جس میں نیپرا کی طرف سے پانچ اگست کو نرخوں کے تعین کی رپورٹ ، تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن شامل ہے۔ وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، بجلی کی قیمتوں کا تعین نیپرا کرتی ہے اور نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کے الگ الگ نرخ مقرر کیے تھے، سب سے کم اور ایک جیسے نرخ دینے کے لیے سبسڈی دی جا رہی ہے، دو سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button