پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں آئندہ15برسوں بعد توانائی کی طلب ایک لاکھ میگا واٹ تک بڑھ جائے گی

loard-shaddingکراچی(نامہ نگار) پاکستان میں تھر کول پر اسٹڈی رپورٹ تیار کرنیوالی کمپنی جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی ( جائیکا) نے کہا ہے کہ پاکستان میںآئندہ15برسوں بعد توانائی کی طلب ایک لاکھ میگا واٹ تک بڑھ جائے گی جس میں 5فیصد سالانہ اضافہ ہو گا اگر پاکستان نے تھر کول ذخائر سے استفادہ کرنے کے لئے عملی قدم نہیں اٹھایا تو پاکستان مستقبل میں توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہو سکتا ہے، جبکہ جاپان کے سینئر قونصل جنرل ماسامیچی ابے نے کہا ہے کہ توانائی بحران کی وجہ سے پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے جس کو سہارا دینے کی غرض سے تھرکول جیسے پروجیکٹ انتہائی موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی نے یہ رپورٹ منگل کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان میں تھر کول فیلڈ کی ڈیٹا کلیکشن پر منعقدہ سیمینار کے موقع پر جاری کی ۔ سیمینار میں سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین زبیر موتی والا، سیکریٹری کول اینڈ انرجی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اعجاز علی خان، ڈپٹی کونسل جنرل جاپان ماسامی چی ابے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جائیکا ایچ کیو، آلی ہیٹرو تاکاشیما بھی موجود تھے ۔ تقریب میں جائیکا سروے ٹیم کے رہنما مائیکیو ہاسی گاوا نے تھرکول فیلڈ پر تفصیلی سروے رپورٹ کو پیش کرتے ہوئے تھرکول پاور جنریشن پر عملدرآمد فوری یقینی بنانے پر زور دیا۔ تھر کول سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت 186بلین ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں جس میں سے175بلین ٹن صرف تھر کے مقام پر پائے جاتے ہیں جو دنیا کے ان بڑے ممالک میں سے ایک ہے جہاں نرم خاکی کوئلے کے ذخائر ہیں اور یہ ذخائر پاکستان میں توانائی کے بحران پر دہائیوں تک قابو پانے کیلئے کافی ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جاپان کے سینئر قونصل جنرل ماسامی چی نے کہا کہ میں پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعینات ہوں جس میں ہم نے تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب سے مبذول کرانا ہماری خواہش ہے۔ہم باہمی تعلقات کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے خواہاں ہیں۔ تھرکول معاہدے پر تاحال بہتری نہیں آئی مگر ہمیں امید ہے کہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان گہرے مراسم قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھرکا ریگستان انتہائی پرکشش ہے اور جاپان مثبت پیش رفت کے انتظار میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم عمران خان نے ایک سو بیس احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker