اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ ﴾ بھارت سے خریدی جانے والی بجلی ایران کے مقابلے میں پانچ روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے آٹھ بھارتی روپے فی یونٹ کے حساب سے پانچ سو میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ایک بھارتی روپے کی قیمت پاکستان میں ایک روپیہ چوہترپیسے ہے۔ اس حساب سے بھارتی بجلی کا ایک یونٹ چودہ روپے آٹھ پیسے کا ہو گا۔ بھارت کی بجلی ایرانی بجلی کے مقابلے میں پانچ روپے آٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔ دوسری طرف پاکستان میں پیدا ہونے والی پن بجلی کی فی یونٹ قیمت 22 پیسے ہے۔ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کے 19 روپے 26 پیسے فی یونٹ پڑتی ہے۔ فرنس آئل سے پیدا ہوانے والی بجلی کی قیمت 16 روپے یونٹ ہے۔ گیس سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 4 روپے 36 پیسے ہے۔ ایٹمی بجلی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 1 روپے 21 پیسے ہے۔ ملک میں بجلی کی اوسط لاگت 13 روپے 50 پیسے فی یونٹ ہے
You must be logged in to post a comment.