تازہ ترینکھیل

کولمبو:انگلینڈ کی 8 وکٹ سے جیت،سریز برابر

کولمبو(نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ نے کولمبو ٹیسٹ میں لنکا ڈھا دي ۔۔ ميزبان ٹيم کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر نہ صرف دو ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔۔ بلکہ ٹيسٹ رينکنگ ميںٕ پہلي پوزيشن بھي برقرار رکھي انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے ۔۔ آخری دن ۔۔ سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز۔۔ دو سو اٹھارہ رنز چھ وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم ۔۔ دوسواٹہتر رنز بناکرپویلین لوٹ گئی ۔۔ سری لنکا کی تباہی کے ذمہ دار انگلش آف اسپئنر۔۔ گریم سوان تھے جنہوں نے چھ بلے بازوں کو پویلین بھجوایا ۔۔ گریم سوان نے میچ میں دس کھلاڑیوں کو آئوٹ گیا ۔۔ مہمان ٹیم کوسیریزبرابرکرنےاورٹیسٹ جیتنے کے لیے چورانوے رنز کا ہدف ملا۔۔ مہمان ٹیم کی دوسری اننفز کا آغاز۔۔ تباہ کن اندازمیں ہوا اور کپتان ۔۔ اینڈریو اسٹروس ۔۔ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔۔ آئوٹ ہونے والے ۔۔ دوسرے بلے باز۔۔ جوناتھن ٹروٹ تھے جنہوں نے ۔۔ پانچ رنز بنائے۔۔ اکتیس رنز پردو وکٹ گرنے کے بعد ۔۔ انگلش ٹیم دبائو کا شکار نظر آتی تھی تاہم ۔۔ کیون پیٹرسن اور ایلیسٹر کک نےتیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں چھیاسٹہ رنز اسکور کرکے ۔۔ مہمان ٹٰیم کو آٹھ وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کر دیا۔۔ ایلیسٹر کک نے اننچاس اور کیون پیٹرسن نے۔۔ بیالس رنزاسکورکیے۔۔ ۔۔  اس ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ۔۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی نمبرون ۔۔ پوزیشن بھی محفوظ بنالی ہے ۔۔ پہلی اننگزمیں ایک سو اکیاون اور دوسری اننگز میں بیالیس ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلنے والے ۔۔ کیون پیٹرسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  جہالت دہشتگردی انتہا پسندی شر انگیزی اور ظلم و جبر کے خاتمے کا نام اسلام ہے، امام شاھد تمیز انچارج ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker