کھیل

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست سے برطانوی ٹیم کو سبق سیکھنا چاہے،مائیک گیٹنگ

لندن ﴿نمائندہ سپورٹس﴾ برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیک گیٹنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست سے برطانوی ٹیم کو سبق سیکھنا چاہے ، سری لنکا کے خلاف سیریز برطانوی ٹیم کا کڑا امتحان ہوگا ۔ ایک غیر ملکی خبر رساںادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر انہیں افسوس ہے تاہم یہ کھلاڑیوں کے لئے سبق آموز سیریز تھی۔ انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں سامنے آنے والی خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ برطانوی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی حکمران برقرار رکھنے کے لئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ اگر برطانوی کرکٹ ٹیم سری لنکا اور بھارتی جیسی ٹیموں کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلے تو اسے پاکستان جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب برطانوی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنی ہے جس میں اسے کامیابی کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ برطانوی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے تاہم اسے اپنی کارکردگی میں تسلسل پیدا کرنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں  شہریار خان نے یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker