تازہ ترینعلاقائی

ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے تمام ادارے طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں . ڈپٹی کمشنرعثمان علی

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) ڈپٹی کمشنرعثمان علی نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے تمام ادارے طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ویکٹر سر ویلینس کے ذریعے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور کام کرنے والی ٹیمیں انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے خدمات سر انجام دیں شہروں میں ٹائر شاپس ،کباڑ مارکیٹ ،قبرستانوں،نرسریوں سمیت دیگر ہاٹ سپاٹس پر تمام تر توانائیاں مرکوز کی جائیں تاکہ ڈینگی کے خطرہ کو کم سے کم کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صغیر اور ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کسی بھی غیر متو قع صورتحال سے نپٹنے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کی تشخیص اور علاج کے لئے ادویات کی سہولیات موجود ہیں اورڈی ایچ کیو میں انتہائی نگہداشت یونٹ بھی قائم ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈ بھی فنگشنل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنرعثمان علی نے کہا کہ ضلع بھر میں عوا م کو ڈینگی سے بچاﺅ کے سلسلہ میں آگاہی پروگرام کے ذریعے بتایا جائے تمام متعلقہ محکمے شہروں میں کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے ،صفائی ستھرائی کے کام پر بھی بھرپور توجہ دیں انہوں نے کہا کہ ہمیں انسداد ڈینگی کے لئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنا ہے تاکہ لوگوں کو اس مرض سے بچاﺅ کے لئے موثر تدابیر اختیار کرنے کی طرف راغب کیا جا سکے ٭

یہ بھی پڑھیں  ہرگز نہیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker