بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کی ریلی پر حملہ

یروشلم(ڈیسک نیوز)ایک قدامت پسند یہودی نے ہم جنس پرستوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر تیز دھار آلے کی مدد سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی شہر یروشلم میں ہم جنس پرستوں کے حق میں ایک ریلی نکالی جا رہی تھی کہ قدامت پسند یہودی یشائی شلیسل نے تیز دھار آلے کی مدد سے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ یشائی شلیسل نے 2005 میں بھی ہم جنس پرستوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر تیز دھار آلے کی مدد سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اسے 10 سال جیل میں گزارنے پڑے اور 3 ہفتے قبل ہی اسے رہائی ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:واپڈا اور گیس کے اہل کاروں نے جعلی کنکشن لگا کرمحکموں کو کروڑوں کا نقصان پہنچا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker