شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مصطفی آباد:محکمہ انہار کے پٹواری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،کسانوں کا احتجاج

مصطفی آباد:محکمہ انہار کے پٹواری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،کسانوں کا احتجاج

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محکمہ انہار کے پٹواری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، با اثر سے سے ملی بھگت کرکے پانی چوری کروا کر ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے لگا، چھوٹے ذمیداروں پر مقدمات کے انداراج کا سلسلہ جاری،بے آباد اور بنجر زمین کے مالکان بھی پٹواری کا نشانہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی راجباہ اٹھیل پور پر تعینات پٹواری یونس مسیح نے چھوٹے کسانوں کی زندگی اجیرن کر کر دی، ماہ دسمبر میں موگہ نمبر9200اور12035کے تین سے پانچ کنال آراضی والے زمیداروں کے خلاف پانی چوری کے مقدمات درج کروا دئیے گیئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر پانی چوری کرنے والے کسانوں سے بڑے پیمانے پر رشوت لیکر چھوٹ دے دی گئی ہے،کسانوں کے مطابق جھوٹا مقدمہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے خارج کر دیا،مذکورہ پٹواری نے دوبارہ رشوت کا مطالبہ کیا انکار پر 20جنوری کو دوبارہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروا دیا، کسانوں کے مطابق ماہ دسمبر سے نہریں بند پڑی ہوئی ہیں پانی چوری کیسی ہو گئی، اللہ دتہ ولد بوٹا اور اللہ دتہ ولد فیرودین نے بتایا کہ ہماری کوئی مالکی زمین ہی نہیں ہے ایک جگہ پر تین کنال بے آباد پڑی ہوئی ہیں جہاں ہم نے کبھی پانی نہیں لگایا ہمارے خلاف بھی پانی چوری کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، محمد الیاس، ہدایت، لشکر، محمد حسین، ودیگر کسانوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کرپٹ پٹواری کے خلاف فوری کاروائی اور کسانوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

یہ بھی پڑھیں  ناروال:پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر خطاب کر رہے ہیں