پاکستانتازہ ترین

انگلینڈ نے ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں بھی پاکستان کو شکست دے دی

مانچسٹر(نمائندہ سپورٹس) تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔مانچسٹر میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جب انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ٹاس جیت کر قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ملان نے 31 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے فخرزمان  24 ، صہیب مقصود 13 اور بابراعظم 11 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ  عماد وسیم 3 ، شاداب خان 2 اور محمد حفیظ ایک رن بناسکے۔ایسے وقت میں محمد رضوان نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، حسن علی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4 اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ دوسرا میچ انگلینڈ نے جیتا تھا، اس سے قبل تین میچز کی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے وائٹ واش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بلاول بھٹو کل بے نظیر کی برسی میں شرکت نہیں کرینگے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker