پاکستانتازہ ترین

’’آؤ اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرو ‘‘سپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو بلا لیا

اسلام آباد(پاک نیوز)’’آؤ اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرو ‘‘سپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو بلا لیا  ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے معاملے پر شاہ محمود کے خط کا جواب بھجوا دیا ہے، جس میں اسپیکر نے استعفوں سے متعلق قواعد کا حوالے دیتے ہوئے تمام پی ٹی آئی ارکان کو دوبارہ چیمبر میں مدعو کرلیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے لکھا ہے کہ 11 اپریل 2022 کو جمع کرائے گئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 30 مئی کو خط لکھا گیا تھا۔ پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 سے 10 جون تک مہلت دی گئی تھی، لیکن مذکورہ شیڈول کے اندر کوئی رکن استعفے کی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان استعفوں کی تصدیق کے لیے چیمبر میں حاضر ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button