تازہ ترینکھیل

ورلڈ کپ : افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے ہرادیا

ڈنیڈن(نمائندہ سپورٹس)ورلڈ کپ کرکٹ کے ایک میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔ایونٹ میں افغانستان کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ڈنیڈن میں کھیلے گئے پول اے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 210 رنز بنائے۔میٹ مکان اور ماجد حق 30،30جبکہ ایونز 28رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی طرف سے شاپور زردان نے 4اور دولت زردان نے 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں افغانستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد211رنز کا ہدف آخری اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سمیع اللہ شنواری نے 96اور جاوید احمدی نے 51رنز بنائے۔اسکاٹ لینڈ کی طرف بیرنگٹن نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سمیع اللہ شنواری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button