شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / بھارت میں انتہا پسند ہندووں کا حملہ، مسلمانوں کی 250 دکانیں بند کروا دیں

بھارت میں انتہا پسند ہندووں کا حملہ، مسلمانوں کی 250 دکانیں بند کروا دیں

نئی دہلی(پاک نیوز) مودی نے انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دیدی، بھارتی شہر گڑگاؤں میں ہندوسینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانوں پر حملہ، ڈھائی سو افراد کا کاروبار بند کرا دیا، علاقے میں شدید کشیدگی کے باوجود انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی۔بھارت میں اقلیتوں پر ظلم عروج پر پہنچ گیا، نئی دہلی کے قریب شہر گڑگاؤں میں ہندو سینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں زبردستی بند کرا دیں، انتہا پسندوں کے سامنےانتظامیہ بے بس نظر آئی، تنظیم کے لیڈر نے ڈھٹائی سے اپنی کارروائی کو تسلیم بھی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسندوں نے 250 سے زیادہ دکانیں بند کرائیں۔ تنظیم کے لیڈر کا کہنا ہے ایسا وہ ہر سال ہندو میلے نورتی کے موقع پر کرتے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی پولیس بے بس نظر آئی اور انتہا پسند اپنی من مانی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں  ذوالفقارعلی بھٹو کی 39 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
error: Content is Protected!!