تازہ ترینکھیل

محمد عامر کو کلیئر

دبئی (نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سپاٹ فکسنگ پر پابندی کے شکار فاسٹ باﺅلرمحمد عامر کو کلیئر کردیاہے اور رسمی کارروائی کے بعد عامر ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق دبئی روانگی سے قبل گفتگوکرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین شہریارخان نے بتایاکہ محمد عامر کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کلیئر کردیا تھا اور محض رسمی کارروائی باقی ہے جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔
دورہ بنگلہ دیش پر پاکستانی مطالبات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان مطالبات پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔شہریار کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی میٹنگ کے دوران بنگلہ دیشی حکام سے بات چیت کریں گے اور معاملہ حل ہونے کی امید ہے۔اُن کاکہناتھاکہ انجری کا شکار فاسٹ باو¿لر جنید خان کے حوالے سے پی سی بی کے ڈاکٹرز سے بات ہوئی ہے اور جنید خان بتدریج بہتر ہو رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: شہر کے وسط میں واقع مندر کے گرد اراضی پر تفریح کیلئے پارک کی تعمیر کا منصوبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker