تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:)تعلیمی لحاظ سے ضلع اوکاڑہ کو ماڈل بنانے کیلئے تعلیمی شعبے سے وابستہ ہر ایک کو اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروے کار لانا ہوگا مسز ناہید واصف

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )تعلیمی لحاظ سے ضلع اوکاڑہ کو ماڈل بنانے کیلئے تعلیمی شعبے سے وابستہ ہر ایک کو اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروے کار لانا ہوگا مسز ناہید واصف تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفسیر ایجوکیشن اوکاڑہ ناہید واصف نے محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کے ہمراہ فروغ تعلیمی کوالٹی ایجوکیشن اور تعلیمی ٹارگٹ کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کے مختلف سکولوں کا وزٹ کیا اور اپنے وزٹ کے دوران انہوں نے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کے سربراہان کی کارگردگی کو سراہا ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن ناہید واصف نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو متعدد اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں دریں اثنا مسز ناہید واصف نے ای ڈی او ایجوکیشن نے چارج سنبھالتے ہی ضلع بھر کے ایم این ایز اور ایم پی ایز حضرات کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی اور بتایا کہ ضلع بھر میں 160سکول بجلی سے محروم تھے جن میں سے 86سکولز میں فوری طور پر سکول فنڈز سے بجلی کی فراہمی آخری مراحل میں جبکہ باقی سکولز میں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسلہ درپیش ہے انہون نے بتایا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز نے یقین دلایا ہے کہ اس سال بجٹ میں ضلع کے بجلی سے محروم سکولز میں ترجیی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں  غیرمشروط مذاکرات اور اُمیدیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker