شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چونیاں:گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے سینئر ٹیچرجاوید اقبال اکبر ریٹائر ہو گئے

چونیاں:گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے سینئر ٹیچرجاوید اقبال اکبر ریٹائر ہو گئے

چونیاں(نامہ نگار)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے سینئر ٹیچرجاوید اقبال اکبر ریٹائر ہو گئے ۔شوگر کی وجہ سے نظر انتہائی کمزور ہونے کے باوجود سکول میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔عوامی و سماجی حلقوں اور سٹاف کا خراج تحسین۔ ان کے اعزاز میں سٹاف کی طرف سے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے وائس پرنسپل عاکف ندیم، محمد صہیب صفدر مان، محمد افضل شاہین، محمد رمضان شاہین،محمد ادریس ، محمد عاشق ، اسلم علاول ، محمد ریاض و معززین علاقہ نے کہا کہ ان کی 25 سالہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انکے تعلیمی رزلٹ ہمیشہ شاندار رہے ۔ ان کے سینکڑوں شاگرد مختلف محکموں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ درجنوں شاگرد محکمہ تعلیم میں بطور ٹیچر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا خلاء پر ہونا بہت مشکل ہے۔یہ وہ واحد ٹیچر تھے جو ہمیشہ وقت سے پہلے سکول آتے اور کبھی بھی اپنا پیریڈ مس نہیں کیا۔پوری سروس کے دوران کبھی بھی کسی کی دل آزاری نہ کی ۔بیماری کی وجہ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ سے سکول انتہائی محنتی اور فرض شناس ٹیچر سے سکول محروم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:گورنمنٹ کامرس کالج کے پروفیسرکے والد پرمسلح افراد کی فائرنگ