اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت کے اسکول اور کالجز کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔اسلام آباد میں جاری سیاسی گرما گرمی کے باعث وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت اب تمام اسکول اور کالجز 18 کے بجائے 25 اگست کو کھلیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی تعلیمی اداروں کو 11 اگست کے بجائے 18 اگست کو کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج کے باعث اسکول اور کالجز کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے :
جھنگ:ڈی سی او بچوں سے مصافحہ کر رہے ہیں
اگست 28, 2013
راول ڈیم میں ڈوب کر 3 طالب علم جاں بحق، 3 کو بچالیا گیا
ستمبر 26, 2013
چوہدری سرور پاکستان پہنچ گئے،گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان
جولائی 20, 2013