پاکستانتازہ ترین

نویں اور گیارہویں کے امتحانات ہونگے: شفقت محمود کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وبا کی وجہ سے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے اور ان طلبہ کو پروموٹ کئے جانے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود کا  کہنا تھا کہ نویں اورگیارہویں جماعت کےامتحانات ‏شیڈول کےمطابق ہوں گے، نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے، امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں ‏گے۔وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نویں اور 11ویں کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈزکےوقت کےمطابق لیے‏جائیں گے۔خیال رہے کہ چند روز سے کچھ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کچھ صوبوں کے طریقہ امتحانات سے متعلق مکمل تیاری نہ ہونے کے باعث صرف 10 ویں اور 12 جماعت کے امتحانات لینے اور 9 ویں اور 11ویں طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : موٹر سائیکل چھین کر فرارہونے والے دو ڈاکو پولیس مقابلہ میں پاراور تین فرار ہونے میں کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker