پاکستانتازہ ترین

میٹرک کے امتحانات کا آغاز10 مئی سے شروع ہونگے

لاہور(پاک نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹر کیلئے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحتسالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات کا آغاز10 مئی اور نہم کے امتحانات 26 مئی سے شروع ہونگے۔  انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز18 جون اور پارٹ ون کے امتحانات 4 جولائی سے ہونگے۔ انٹرپارٹ ون/ٹو کے سالانہ امتحان 2022 کے داخلے سنگل فیس کیساتھ 31 مارچ تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ میٹرک سالانہ امتحان کے داخلے 22 مارچ سے بند ہوچکے ہیں۔ امتحانات کیلئے حتمی ڈیٹ شیٹ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز خودسے جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button