Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فیڈرل بورڈ نے میٹرک سیپلیمنٹری 2013امتحانات کے نتائج جاری کردیئے

فیڈرل بورڈ نے میٹرک سیپلیمنٹری 2013امتحانات کے نتائج جاری کردیئے

exameاسلام آباد(بیورو رپورٹ) فیڈرل ایجوکیشن بورڈ(وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک پارٹ و ن اور ٹو سیپلیمنٹری 2013امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔میٹرک19ہزار 365امیدواروں میں سے9ہزار 858امیدوار کامیاب قرار پائے جن کی کامیابی کا کل تناسب 50.91فیصد رہا۔میٹرک پارٹ کے 12ہزار 402امیدواروں میں سے 6ہزار 618امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن کی کامیابی کا تناسب 49.33فیصد رہا ہے۔فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق امتحانات کے دوران نقل کے 27کیسز بنائے گئے ۔جبکہ میٹرک پارٹ ٹو کے سائنس گروپ کے سیپلیمنٹری امتحانات 1607طالبات سمیت 8ہزار 645طلباء نے حصہ لیا اور آرٹس گروپ میں 2031طلباء جبکہ 2118طالبات نے حصہ لیا۔مجموعی طور پر 2013کے سیپلیمنٹری امتحان میں 12ہزار 402طلباء طالبات نے حصہ لیا جس میں 6ہزار 618کامیاب جبکہ 6ہزار 267فیل ہوئے ہیں۔فیڈرل بورڈ کے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق