علاقائی

سرگودھا: پانچویں اورآٹھویں کلاس کے امتحانات یکم فروری2012سے شروع ہورہے ہیں

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹر﴾ضلع سرگودہامیں پانچویں اورآٹھویں کلاس کے امتحانات یکم فروری2012سے شروع ہورہے ہیں۔امتحان کے امیدواروں کوڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔ضلع بھرمیں جماعت پنجم کے 261سنٹرزاورجماعت آٹھویںکے184سنٹرزبنائے گئے ہیں۔دونوں امتحانوں کیلئے ضلع سرگودہامیں 20کلسٹرسنٹرقائم کئے گئے ہیںجنکے سربراہ متعلقہ ادارہ کے سربراہ انچارج ہونگے۔پانچویں جماعت کے 58198طلبائ وطالبات حصہ لیں گے جن میں سے 31344طلبائ اور26854طالبات شامل ہیں۔اس امر کافیصلہ ڈی سی اوسرگودہاعظمت محمودکی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیاگیا۔جس میں ای ڈی او ایجوکیشن چوہدری محمد منشائ ، ڈی ایم او امان اللہ خان اور ڈی او ایلیمنٹری ایجوکیشن سید منصور قا در شاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔آٹھویں جماعت کے امتحان میں 41ہزار 221طلبائ و طالبات حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 23228طلبا ئ اور 17993طالبات شامل ہیں۔20کلسٹر کے لیے 240ہیڈ ایگزامینر اور 1200سب ایگزامینر مقرر کئے گئے ہیں۔ تحصیل سرگودھا میں7 مردانہ اور1زنانہ ، تحصیل بھلوال میں 6،شاہ پور صدر میں4 اور تحصیل سلانوالی میں 2 کلسٹر سنٹر ہونگے ۔ امتحان کے لیے 380انسپکٹر مقر ر کئے گئے ہیں ۔جن میں سے تحصیل سرگودھا 179، بھلوال 93، شاہ پور صدر میں 72اور تحصیل سلانوالی میں 36انسپکٹر مقرر کئے گئے ہیں ۔اسی طرح پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان کے لیے 445سپرنڈنٹ مقر کئے گئے ہیں جن میںسے تحصیل سرگودھا میں 194، تحصیل بھلوال 118، شاہ پور صدر 90اور تحصیل سلانوالی میں 43سپرنڈنٹ مقر کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں 32مرد اور 23خواتین موبائل انسپکٹر کے طور پر کام کریں گی۔اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں 9ضلعی کنٹرول روم قائم کر دئیے ہیں ۔جس میں ڈی ای او سیکنڈری ٹیلی فون نمبر 048-9230789، ڈی ای او مردانہ ایلیمنٹری ٹیلی فون نمبر 048-9230643-03458655169،ڈی ای او زنانہ ایلیمنٹری ٹیلی فون نمبر ز 048-9230643-03216013065، رجسٹرار محکمانہ امتحانات ضلع سرگودھا ٹیلی فون نمبر 0300-9609588، ڈپٹی ڈی او مردانہ ایلیمنٹر ی تحصیل سرگودھا ٹیلی فون نمبر 048-9230053، ڈپٹی ڈی ای او مردانہ ایلیمنٹری تحصیل بھلوال 03063302503، ڈپٹی ڈی ای او مردانہ ایلیمنٹری تحصیل سلانوالی 0486-531939اور ثنائ اللہ جاوید بھٹی ڈیلنگ اسسٹنٹ 048-9230643اور 03217965822۔ڈی سی او نے محکمہ ایجوکیشن کو امتحانات کی نگرانی کے لیے دیگر مختلف محکموں پرمشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ نہر کی نااہلی کی وجہ سے ہیڈ بلوکی میں 110000کیوسک بہتے پانی نے تباہی مچادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker