تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ یونیورسٹی میں سائنسی ماڈلز کی نمائش کا انعقاد

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے ) اوکاڑہ یونیورسٹی میں سائنسی ماڈلز کی نمائش کا انعقاد،نمائش شعبہ سائنس ایجوکیشن نے منعقد کی، بچوں میں تخلیقی سوچ پیدا کرنا ہمارا مشن ہے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ سائنس ایجوکیشن کے طلبہ نے سائنسی ماڈلز کی دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں، پائیدار ترقی اور توانائی کے نئے ذرائع پہ مشتمل ماڈلز پیش کیے گئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکراورشعبہ سائنس ایجوکیشن کی سربراہ ڈاکٹر نسرین اخترسمیت مختلف شعبہ جات کے دیگر اساتذہ نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہااس موقع پر طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی نے ہمیشہ تخلیقی سوچ اور عملی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی ہے ہم طلبہ کو انڈسٹری کی ضروریات کے حساب سے نئے نظریات پہ کام کرنے کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیںڈاکٹر نسرین نے کہا کہ وہ طلبہ میں تخلیقی و تنقیدی سوچ پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ وہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھال سکیںنمائش کے اختتام پہ سب سے بہتر ماڈلز پیش کرنے والے طلبہ میں سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں٭

یہ بھی پڑھیں  پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور الاﺅنسز میں 100 فیصد اضافہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker