پاکستانتازہ ترین

ایکسپریس کی 70 فیصد ریٹنگ ٹیمپرنگ کے ذریعے بڑھی، انٹرنیشنل آڈیٹر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ایکسپریس چینل کی ستر فیصد ریٹنگ ٹیمپرنگ کے ذریعے بڑھائی گئی۔ انٹرنیشل آڈیٹر نے میڈیا لاجک کے آڈٹ کے بعد دھاندلی کی تصدیق کردی ہے۔ ایکسپریس ٹی وی نے ٹیمپرنگ سے میڈیا انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ انٹرنیشنل آڈیٹر نے میڈیا لاجک کی شکایت کی تصدیق کردی ہے۔ آڈیٹر رابرٹ رڈ نے بتایا کہ ایکسپریس نیوز کی ستر فیصد ریٹنگ ٹیمپرنگ کے ذریعے بڑھائی گئی۔ جنوری دو ہزار پندرہ میں ایکسپریس نیوز نے دھاندلی کا فائدہ اٹھانا شروع کیا اور یہ غیر قانونی سلسلہ چھ ماہ تک جاری رہا۔ دنیا بھر میں ریٹنگ دھاندلی کی یہ بدترین مثال ہے۔ انٹرنیشنل آڈیٹر نے یہ بھی بتایا کہ دسمبر دو ہزار چودہ اور جنوری دو ہزار پندرہ کے درمیان ایکسپریس نیوز کے ویو منٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ریٹنگ کو آپریٹ کیا جاتا رہا۔ ایکسپریس نیوز کے ریٹنگ سے فائدہ اٹھانے کی وجہ سے دیگر نیوز چینلز کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ایکسپریس نیوز کے خلاف جعل سازی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایکسپریس نیوز نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے بجائے مقامی میڈیا کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا اور ان کا کوئی نمائندہ سماعت میں پیش بھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور قلندرز کودھچکا، آسٹریلین بلے باز کرس لِین بھی وطن لوٹ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker