
پتوکی( ٹی اے خان )بہنوٸی نے اپنی بیوی کی بیماری کا بہانہ بنا کر اپنی چودہ سالہ سالی کو بلوا کر گن پواٸنٹ پر اسکی عزت لوٹ لی۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق عابد علی ریلوے اسٹیشن پتوکی کے کواٹر میں رہایش پزیر اپنی ساس سمیراں بی بی کے گھر أیا اور کہا کہ میری بیوی کی طبعیت خراب ہے میری سالی صوبیہ کو میرے ساتھ گھر بجھوا دو۔ساس نے اپنی بیٹی صوبیہ کو موٹر ساٸیکل پر اپنے داماد کے ساتھ بجھوا دیا۔ملزم عابد علی کی نیت خراب ہوگٸی اور اس نے اپنی سالی کو راستے میں ہی ویرانے میں لےجا کر گن پواٸنیٹ پر زبردستی اسی عزت لوٹ لی اور واپس گھر چھوڑ دیا۔ لڑکی نے تمام صورت صورت حال سے اپنی والدہ سے أگاہ کیا۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے ساس سمیراں بی بی کی تحریری درخواست پر ملزم عابد علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے