تازہ ترینسائنس و آئی ٹی
فیس بک کے آٹھ کروڑ سے زیادہ صارفین نقلی ہیں
امکان ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کے آٹھ کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ صارفین نقلی ہیں۔ اندازوں کے مطابق چار کروڑ ساٹھ لاکھ اکاؤنٹس ایسے لوگوں نے شروع کئے ہیں جن کا فیس بک اکاؤنٹ پہلے موجود ہے۔ مزید دو کروڑ تیس لاکھ اکاؤنٹس ذاتی شخصیات کے نہیں بلکہ مختلف تنظیموں، کاروباری منصوبوں اور پالتو جانوروں سے منسوب ہیں۔ علاوہ ازیں ایک کروڑ چالیس لاکھ اکاؤنٹس کے ذریعے فیس بک کے استعمال کے قواعد کی خلاف ورری کرتے ہوئے سپیم ایم میلز بھیجے جاتے ہیں۔ فیس بک دنیا میں سب سے بڑا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس کے صارفین کی تعداد پچانوے کروڑ پچاس لاکھ ہے۔
You must be logged in to post a comment.