تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

فیس بک کاحیرت انگیزکارنامہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا رومان کتنے عرصے تک چلے گا؟ اگر ہاں تو فیس بک آپ کی مدد کیلئے حاضر ہے۔ جی ہاں دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پیشگوئی کرسکتی ہے کہ کون فرد کسی سے رومان میں سنجیدہ یا محض وقت گزاری کررہا ہے۔ فیس بک ڈیٹا کے مطابق 3 سے 4 ماہ تک اپنے اسٹیٹس کو ان اے ریلیشن شپ سے اپ ڈیٹ کرنے کا مطلب ہے کہ یہ تعلق لمبے عرصے چلنے والا ہے۔ فیس بک نے اس سلسلے میں اپنے صارفین کے 2008ءسے 2011ءتک کے ریلیشن شپ اسٹیٹس ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ کسی جوڑے کا اکھٹے رہنے کا دورانیہ ان کے تعلق کے برقرار رہنے یا نہ رہنے کی پیشگوئی میں مددگار ہوتا ہے۔ فیس بک کے بقول جو تعلق ہماری سائٹ پر 3 ماہ تک زندہ رہ جاتا ہے وہ کم از کم 4 سال یا اس سے زائد عرصے تک تو حقیقی زندگی میں بھی باقی رہتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران شادی شدہ یا کم از کم 23 سال سے زائد عمر کے صارفین پر توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں امن ہو گا توملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی ،وزیر اعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker