تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

فیس بک صارفین کے ای میل ایڈریسز چوری کرنا شروع

نیویارک (ڈیسک رپورٹر) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اب صارفین کے ای میل ایڈریسز ہائی جیک کرنا شروع کردیئے۔ آسان الفاظ میں اگر آپ فیس بک کے صارف ہیں تو آپ کوfacebook.com ای میل ایڈریس حاصل ہوجاتا ہے، چاہے آپ استعمال کریں یا نہ کریں۔ مگر اب فیس بک نے یہ ای میل ایڈریسز صارفین کی پروفائلز پر پوسٹ کرنا شروع کردیئے ہیں اور انہیں لاگ ان کیلئے استعمال کئے جانے والے ای میل ایڈریسز کی جگہ دینا شروع کردی ہے۔ اس تبدیلی کا اطلاق آئندہ چند ہفتوں میں ہوجائے گا مگر تاحال متعدد صارفین اس سے واقف نہیں۔فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم فیس بک ای میل ایڈریسز کو ہر صارف کیلئے قابل استعمال بنانا چاہتے ہیں۔ انتظامیہ کے بقول جس طرح ٹائم لائن پروفائل فیچر سے صارفین کو دیگر صارفین کی پوسٹس اپنی ٹائم لائن پر دیکھنے کا موقع ملتاہے، ای میل ایڈریسز کا اقدام بھی اسی پروگرام کا حصہ ہے۔ ان کے بقول صارفین اپنے اکاؤنٹ میں جو مرضی ای میل ایڈریسز دکھانا چاہے مگر نظر آنے والا ایڈریس facebook.com ہی ہوگا اور اس تبدیلی کا اطلاق بتدریج ہر صارف ہوگا۔کا اطلاق بتدریج ہر صارف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پسرور:بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ اہلیان وارڈ کے اصرار پرکیا ، ملک زاہد حنیف ہیرا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker