تازہ ترینرپورٹس

لاہور: رہائشی علاقوں میں ساڑھے 7ہزار فیکٹریاں قائم، 35 خطرناک ہیں،

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہورکے رہائشی علاقوں میں7ہزار582 فیکٹریاں قائم ہیں ،جن میں سے 35 غیر قانونی فیکٹریاں زیادہ خطرناک ہیں اورکسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ سانحہ بند روڈ فیکٹری کے بعدپنجاب حکومت کی ہدایت پر لاہورمیں غیر قانونی فیکٹریوں کا سروے کیاگیا،سروے کے مطابق 7 ہزار582فیکٹریاں لاہور کے رہائشی علاقوں میں قائم ہیں،ان میں 35 غیر قانونی فیکٹریاں زیادہ خطرناک ہیں،جوکسی بھی وقت حادثے کاسبب بن سکتی ہیں،ان میں سے زیادہ ترفیکٹریاں راوی ٹاوٴن میں واقع ہیں۔ڈی سی او لاہور نے ان 35غیرقانونی فیکٹریوں کوفوری طور پر آبادی سے دور منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور سے کراچی آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker