تازہ ترینعلاقائی

فقیروالی:غیراعلانیہ لودشیڈنگ سے کاروبار مفلوج زندگی اجیرن

فقیر والی ﴿نامہ نگار﴾ غیر اعلانیہ بیس گھنٹے لودشیڈنگ سے کاروبار مفلوج زندگی اجیرن بنا دی ۔مزدور سمیت تاجر برادری بھی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہو گئے یہ باتیں تاجر برادری چوہدری اسحاق ،سید رسول، غلام رسول ، محمد وسیم ،رضوان جان، چوہدری شاہدمزدوروںعبدالغفار،احمد علی،محمد اقبا ل و دیگر لوگوں نے ،،نوائے وقت ،، سروے میں کہیں انہوں نے کہا کہ بیس بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے ہمارے کاروبار ٹھپ کر دئیے ہیں گرمی کی وجہ سے دوکانوں پر بیٹھنا مشکل ہے اورساری ساری رات بجلی کا انتظار کرتے گزر جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران چین کی نیند سو چکے ہیں انہیں عوام کے ساتھ کوئی لگائو نہیں ہے حکمرانوں کو چاہئیے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا وہ فرمان یاد رکھیں کہ اگردریائے فرات کے کنارے کتا بھی بھوکا مر گیا تو اس کا جواب قیامت کہ روز عمر کو دینا ہو گا لیکن اس ملک میں کتا تو کیا انسان بھی بھوکے مر رہے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اگر حکومت نہیں سنبھال سکتے تو چھوڑ دیں کسی اور کو سامنے آنے دیں کیوں عوم کے دشمن بنے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے گھر سے روزی کی تلاش میں نکلتے ہیں اورسارا سارا دن لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مزدوری کئے بغیر خالی ہاتھ گھر لوٹ جاتے ہیں ہمارے حکمران غریب کے لئے نعرے روٹی کپڑا اور مکان کا لگاتے ہیں لیکن درپردہ اسی غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے اگر یہی لوڈشیڈنگ کے حالات رہے تو غریب لوگ تنگ آ کر خود کشیوںپر مجبور ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف کا بھارتی ہم منصب کوٹیلی فون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker