پاکستانتازہ ترین

مرزا کےخلاف قائم مقدمات کے5بچے بھی ہوگئے، فہمیدہ مرزا

بدین(مانیٹرنگ سیل)سابق صوبائی وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزا نےکہاہےکہ گھرکامحاصرہ ختم ہونےکاہرگزمطلب نہیں کہ آصف زرداری کی نفرت محبت میں بدل گئی۔ فہمیدہ مرزا کہتی ہیں کہ ذوالفقار مرزا کے خلاف قائم دو مقدمات کےچند دنوں میں پانچ بچے بھی ہوگئے۔ پولیس نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے گھر کا محاصرہ ختم کردیا۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کہتے ہیں اس کا ہر گز مطلب نہیں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی نفرت محبت میں بدل گئی۔یہ صرف قانون کی حکمرانی کا اثر ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ووٹ کی خاطر سیاستدان جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی شوہر کے دفاع کے لیے میدان میں آگئیں ہیں۔کہتی ہیں ذوالفقار مرزا کے خلاف دو مقدمات کے پانچ بچے بھی ہوگئے۔ کینسر کے مرض میں مبتلا فہمیدہ مرزا کہتی ہیں پولیس کی حرکتوں کی وجہ سے بدین کے عوام مشتعل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button