تازہ ترینعلاقائی

حافظ آباد: پنچائت کافیصلہ، تین بچوں کی ماں کی ٹانگ کاٹ دی گئی

حافظ آباد (نامہ نگار) حافظ آباد میں انسانیت سوز واقعہ منظر عام پرآگیا۔ درندہ صفت پنچایت کے فیصلے پر تین بچوں کی ماں پر بدکاری کا الزام لگا اسکی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ حافظ آباد کے نواحی قصبے سکھیکی منڈی میں سسرالیوں نے اپنی بہو اور تین بچوں کی ماں مسرت بی بی پر بدکاری کا الزام لگایا جس پر برداری کے چھ رکنی درندہ صفت پنچایت  بلائی گئی جس میں شامل اللہ دتہ، ریاض ، اختر ، حیات اور حاجی ارشاد وغیرہ کے فیصلے پر نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کو بلوایا گیا اور مسرت بی بی کی ایک ٹانگ کو کاٹ کر انسانی اعضا کو مقامی قبرستان میں دفن کردیا۔ واقعہ کے بعد درندہ صفت افراد نے مسرت بی بی کو مبینہ طور پر مکان میں بند کر دیا، دوسیری جانب ڈی پی او حافظ آباد محمد کرامت کا کہنا تھا کہ پنچایت نہیں لگائی گی بلکہ برداری کے چھ افراد ملکر مسرت بی بی کی ٹانگ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے کاٹ ڈالا۔  پولیس نے اختر نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گی۔

یہ بھی پڑھیں  یوم تکبیر اور پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker