تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:لاری اڈہ ٹرانسپورٹ کے دو گروپوں میں سٹینڈ کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ

مانسہرہ(بیوروچیف)لاری اڈہ ٹرانسپورٹ کے دو گروپوں میں سٹینڈ کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے دونوں گروپوں کی جانب سے مقدمات رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ مانسہرہ میں غازیکوٹ کے سٹینڈ پر دو گروپوں میں عرصہ سے تنازعہ چلا آ رہا تھا اور دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف درخواست بازیاں کرتے رہے ۔ گذشتہ روز غازیکوٹ سٹینڈ پر اڈہ انچارج حنیف تنولی اور محمد عمرکے مابین معمولی توں تکرار کے بعد لاری اڈہ میدان جنگ بند گیا۔ محمد عمر نے حنیف تنولی کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ دونوں گروپوں میں ہونے والے اس تصادم کے دوران اڈہ انچارج حنیف تنولی زخمی ہو گیا۔ جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمات رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ دریں اثناءاڈہ انچارج نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ تین ماہ سے سوزوکی سٹینڈ کے تنازعہ کی بابت حکام کو درخواستوں کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ جس سٹینڈ کا تنازعہ لگا ہوا ہے وہ ویگن اونرز کی ملکیت ہے اور اگر کسی کو اس اڈہ کی نسبت کسی قسم کا کوئی اعتراض ہے تو وہ ویگن اورنرز کے عہدیداروں سے معاملہ کی نسبت مذاکرات کرنے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے واقعہ کی نسبت حکام سے انصاف اور اپنے قانونی تحفظ کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سماجی وسیاسی تنظیمیں اورعوام ملکر بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کی عوامی مہم شروع کریں، کامران ساقی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker