تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد: خود کو آگ لگانے والا چھٹی جماعت کا طالبعلم عمر چل بسا

فیصل آباد(بیوروچیف) فیصل آباد میں اسکول ہیڈماسٹر کے مبینہ نارواسلوک سے دلبرداشتہ ہوکر خود کوآگ لگانے والا چھٹی جماعت کا طالبعلم اسپتال میں چل بسا، بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر ماں صدمے سے بے ہوش ہوگئی۔ فیصل آباد میں اسکول ہیڈ ماسٹر کے مبینہ ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر چھٹی جماعت کے 13 سالہ طالبعلم عمر نے خودکو آگ لگا لی تھی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا تھا اور اس کے بچنے کے امکانات انتہائی کم تھے۔ کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد فیصل آباد کے ایم سی ہائی اسکول میں چھٹی جماعت کا طالبعلم عمر اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے انتقال کی خبر سن کر اس کی ماں صدمے سے بے ہوش ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسپیکرکی رولنگ کالعدم،گیلانی کی نااہلی کیلئے3رکنی بینچ 6جون کوسماعت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker