تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد: معمولی بات پر ملزم کی فائرنگ، باپ بیٹا قتل

فیصل آباد(نامہ نگار) معمولی بات پر ملزم نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین نے نوجوان کو چوک پر کھڑا ہونے سے منع کیا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور دونوں پر فائرنگ کردی جس سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم اہلخانہ سمیت گھر سے فرار ہوگیا۔ اس کی تلاش کیلئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button