علاقائی

فیصل آباد: زارا سلیم نے 800میں 745نمبر حاصل کرکے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی

فیصل آباد﴿ نامہ نگار﴾ پنجاب ایگزیمی نیشن کمیشن کے ہشتم امتحانات میں لیبارٹری گرلز ہائی سکول کی طالبات نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیئں طالبہ زارا سلیم نے 800میں 745نمبر حاصل کرکے ضلع فیصل آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کیاور اسی ہی سکول کی طالبہ مریم مسعود نے 731/800نمبروں کے ساتھ پورے ضلع بھر میںدوسری پوزیشن حاصل کی اس سکول کی 137طالبات نے امتحان میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کی۔ 46طالبات نے اے پلس‘ 79نے اے گریڈ‘ 9نے بی پلس اور 3طالبات نے بی گریڈ حاصل کیا۔یاد رہے کہ مذکورہ طالبہ زارا سلیم قبل ازیں جماعت پنجم کے امتحان میں بھی پورے ضلع کی لڑکیوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر چکی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مضمون نویسی کے مقابلوں میں بھی زارا سلیم کا مضمون پورے ضلع میں پہلی پوزیشن کا حقدارقرار پایا تھا۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں ﴿ستارۂ امتیاز﴾ نے کامیاب ہونی والی تمام طالبات بالعموم اور نمایاں پوزیشن کے ساتھ یونیورسٹی اور سکول کا نام روشن کرنے والی طالبات کو بالخصوص مبارکباد دیتے ہوئے کامیابیوں کو ان کی اساتذہ اور والدین کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زارا سلیم نے اپنی کامیابی کو رٹا لگانے سے اجتناب اور روزانہ کاکام روزانہ کرنے سے تعبیر کرتے ہوئے مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی و مصیبت زدہ انسانیت کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:سپیکر پنجاب اسمبلی کے حلقہ کےگاؤں بھگیانہ کلاں کاواٹر سپلائی کا ٹرانسفارمردس روز سے خراب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker