پاکستانتازہ ترین

قطر کے چیف جسٹس کا وفد کے ہمراہ فیصل مسجد، اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ ﴾قطر کے چیف جسٹس مسعود محمد الامیری نے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ فیصل مسجد ، اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ مسعود محمد الامیری نے فیصل مسجد کی تعمیر اور خصوصاًمسجد میں کندہ قرآنی آیات اور خطاطی کے کام کو سراہا۔ بعد ازاں وفد نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے آئی آر ڈی گیسٹ ہائوس میں یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ممتاز احمد سے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر ممتاز احمد نے وفد کو یونیورسٹی کی کاکردگی اور مستقبل کے منصوبوںسے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس آغا رفیق احمد خان، جسٹس شہزادو شیخ ، جسٹس فدا محمد خان اور دیگرشخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ قطر کے چیف جسٹس مسعود محمد الامیری نے ڈاکٹر ممتاز احمد سے ملاقات کے دوران اسلامی یونیورسٹی کے ذیلی ادارہ شریعہ اکیڈمی میں قطر کے ججوں کی تربیت کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ شریعہ اکیڈمی نہ صرف اردو بلکہ عربی اور انگریزی زبانوں میں بھی شعبہ قانون سے وابستہ افراد کی تربیت کر رہی ہے۔ انہوں نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ اسلامی یونیورسٹی کے اساتذہ قطر کی جامعات میں تعیناتی کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیںتاکہ ان کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکے۔ ڈاکٹر ممتاز احمد نے کہا کہ بہت سے ممالک کی معاشی ترقی میں قطر کا کردار اہم رہا ہے ۔انہوں نے قطر کے الجزیزہ چینل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے بین الاقوامی اداروں میں الجزیزہ چینل خاص اہمیت کا حامل ادارہ ہے جو حقائق کو غیر جانبدارانہ انداز میں عام لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے وفد کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی کاکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ آخر میں ڈاکٹر ممتاز احمد نے قطر کے چیف جسٹس اور وفد کے دیگر اراکین کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ ز بھی پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker