پاکستان

فیصل آباد:پنجاب سے سوتیلوں جیسا سلو ک ہورہاہے، شہباز شریف

فیصل آباد(بیوروچیف)  وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سے سوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے، تاجروں کے ساتھ صوبے کے حقوق کیلئے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ذریعے ہماری صنعت اور کاروبار کو جس طرح تباہ کیا گیا، یہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے، پنجاب میں جہاں جہاں صنعتیں ہیں ، وہاں لوڈ شیڈنگ ہونے سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ سب سے بڑا صوبہ قربانیاں دے اور اسے ہی قربانی کا بکرا بنادیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے ورکر اور عوام شہر شہر پْرامن احتجاج کریں گے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ توڑ پھوڑ سے املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker