تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد:تیسرے پاکستان مسلم لیگ ہائوس کا افتتاح ہوگیا

فیصل آباد﴿نامہ نگار﴾ فیصل آباد میں پاکستان کے تیسرے مسلم لیگ ہائوس کا افتتاح ہوگیا۔ مسلم لیگ﴿ن﴾ ہائوس کا قیام مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی عزیز چوہدری شیر علی کی ذاتی کوششوں سے ہوا ہے۔ جناح کالونی میں قائم ہونیوالے مسلم لیگ ہائوس کے افتتاح کے موقع پر ایک جلسہ عام منعقد ہوا۔ جلسہ عام سے چوہدری شیر علی سابق میئر کے علاوہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی حاجی اکرم الھادی‘ عابد شیر علی‘ مسز انجم صفدر اور رجند جوزف سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے خطاب کیا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد سابق ایم پی اے نے کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button