تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد:اعتکاف سے گھر جانے والوں پر فائرنگ،بچی سمیت4زخمی

فیصل آباد(نامہ نگار) پاکستانی پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں اعتکاف سےاٹھ کرگھر جانے والوںپرمسلح ملزمان کی فائرنگ سےبچی سمیت4افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ فیصل آباد کے علاقےمامو کانجن میں پیش آیاجہاں شوال کا چاندنظرآنےکےبعداعتکاف سےاٹھ کرواپس گھر جانےوالے افراد پر ملزمان نے ان کے گھر کے قریب فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سے 8سالہ بچی اور 3افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعدملزمان موقعےسےفرار ہونے میںکامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعدزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کےمطابق زخمیوں کاکہناہےکہ فائرنگ کرنےوالے ملزما ن کا ان سے چند دن پہلے جھگڑا ہو ا تھا۔پولیس نےزخمی افراد کی مدعیت میں مظہر فرید سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:میٹر ریڈر کے خلاف خبر شائع ہونے پرپریس کلب کے نائب صدرکو دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker