تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد: دینی مدرسہ کے قاری کا طالب علم پر تشدد

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سمن آباد میں دینی مدرسہ کے قاری نے دوسرے طالب علم کی جگہ بیٹھنے پر دس سالہ طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ معصوم بلال کی کمر ٹانگ اور بازو زخمی ۔,قاری واقعہ کے بعد فرار ہو گیا ۔مقصود آباد کے رہائشی قلفی فروش سرفراز احمد کا دس سالہ بیٹا بلال پولیس چوکی سمن آباد کے قریب قائم ایک دینی مدرسے میں قرآن پاک اور عربی کی تعلیم حاصل کرتا ہے ۔ آج مدرسے میں وہ کسی دوسرے طالب علم کی جگہ بیٹھ گیا جس پر مشتعل ہو کر قاری نے اسے چھڑی سے پیٹنا شروع کردیا ۔ تشدد سے بچے کی کمر,بائیں ٹانگ اور بازو پر زخم آئے ۔ ننھا بلال روتا ہوا بڑی مشکل سے اپنے گھر پہنچا اور اہل خانہ کو اپنے ساتھ ہونے والے تشدد سے آگاہ کیا ۔ بچے کا والد اسے ساتھ لے کر مدرسے گیا تو قاری وہاں سے فرار ہوچکا تھا ۔ سمن آباد پولیس نے بچے کا میڈیکولیگل حاصل کرنے کے لئے دی گئی درخواست میں تشدد کو لڑائی جھگڑے کا واقعہ بنادیا ۔ ابھی تک قاری کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اسحاق ڈارکل بجٹ کے خدوخال بیان کرینگے، سوالات کے جوابات دینگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker