تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد۔نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے3بچوں کی ماں دوران ڈلیوری جاں بحق

فیصل آباد(بیورو رپورٹ)نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے3بچوں کی ماں دوران ڈلیوری جاں بحق ،، لواحقین کا احتجاج ،ڈاکٹرز فرار ہو گئے جبکہ ٹھیکریوالہ میں نوجوان دوشیزہ نے محبت میں ناکامی پر زہر کھاکر خود کشی کر لی ، پاک نیوز لائیو کے مطابق چک نمبر74ج ب ٹھیکریوالہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور ملک عاشق کی اہلیہ (ر) کو چک نمبر67ج ب میں واقع سدھار ویلفیئر ہسپتال میں ڈلیوری کی غرض سے لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے آپریشن کر تے ہوئے مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے باعث خاتون دم توڑ گئی جبکہ پیدا ہونے والا بچہ زندہ بچ گیا ، لواحقین موت کی خبر سن کر مشتعل ہو گئے اور احتجاج کیا ،جبکہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز موقع سے رفو چکر ہو گئے ،مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا یا ، متوفیہ 3بچوں کی ماں تھی ،ہسپتال ذرائع کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 74ج ب ٹھیکریوالہ کہ رہائشی لال دین کی بیٹی روبی اپنے محلہ دار لڑکے سے محبت کر تی تھی 14فروری کے روز نہ ملنے اور کوئی خاص وعدہ وفا نہ کر نے سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گزشتہ روزگندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں تھیں ،متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹرز نے اسے بچانے کی سر توڑ کوششیں کیں تاہم زہر جسم میں سرایت کرجانے کی وجہ سے وہ دم توڑ گئی ،ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button